• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہم پر الزام لگارہی ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان کی معاشی خود مختاری کو سرنڈر کیا ہے، یہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کےلیے ہم پر الزام لگاتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ پاکستان کا نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، حکومت کو ٹیکسوں کی وصولی میں ریکارڈ کمی کا سامنا ہے،جبکہ اس کے اخراجات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

احس اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کسی بھی حکومت سے زیادہ قرض حاصل کیے ہیں، یہ پچھلی حکومتوں کو قرضوں کا طعنہ دیتے ہیں، ہم نے قرض لیا توہم نے 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی،موٹروے بنائی ضرب عضب لڑی ۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 5کھرب روپے اضافہ کرکے پاکستان میں کونسی اینٹ لگائی ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اس سال ہر شعبے میں منفی گروتھ ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان کو شدید معاشی چیلنجز درپیش ہیں، وزیر اعظم کی طرف سے بنایا جانیوالا کمیشن پاناما جے آئی ٹی کی فوٹ کاپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرضوں کے بارے میں معلومات لینا چاہتے ہیں تو آئی بی اور آئی ایس آئی کی شمولیت سمجھ میں نہیں آتی، ٹیم میں ماہرین معیشت کو ہونا چاہیے تھا،یہاں تو حکومت خود کنفیوز ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ عمران خان جس کا حکم دیں پکڑ کراندر کر دیں،اس قسم کی شہنشاہیت پاکستان میں نہیں چل سکتی، وہ جو 10 سالوں کا حساب کرنا چاہتے ہیں پہلے 5سالوں کا حساب اپنے وزیر خزانہ سے لیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اس کمیشن کے سامنے سب سے پہلی پیشی ان کے وزیر خزانہ کی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین