• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ نیب راولپنڈی کے حوالے کردیے گئے۔

چیئرمین نیب نے دو روز قبل فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے، فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کسی بھی وقت گرفتار کیےجانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تین روزقبل سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میںگرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین