• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد طاہر ملک کے لوٹن کا میئر بننے پر تقریب

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن ٹاؤن ہال میں میئر بنائے جانے کی تقریب منعقد ہوئی اجلاس کی کارروائی کا آغاز علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی تلاوت سے کیا گیا جس میں سبکدوش ہونے والی لیڈی میئر نسیم ایوب نے بطور میئر اپنی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور خیراتی اداروں کے لئے کی گئی امداد سے آگاہ کیا، نئے میئر کونسلر طاہر محمود ملک نے اپنی ایک سالہ ترجیحات پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ اس گریٹ ٹاؤن کی میئر شپ ملنا ایک بڑا اعزاز ہے اور وہ اس موقع کو کمیونٹیز کی خدمت کے لئے بروئے کار لائیں گے۔ میئر نے بتایاکہ وہ کوٹلی سے تعلق رکھتے ہیں تقریب میں ان کی اہلیہ آسیہ ملک اور بچوں سمیت عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی سنٹرل ماسک کے حاجی چوہدری محمد قربان، الحرا کلچرل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، لوٹن کونسل لیڈر ہیزل سمنز، ایگزیکٹو کونسلرز ریچل ہوپکنز، ڈیو ٹیلر، محمود حسین، ٹام شو، راجہ محمد اسلم خان، جاوید حسین، کونسلرز راجہ وحید اکبر ،خدیجہ غوث ملک، حنا ادریس، سمیرا سلیم راجہ، تہمینہ سلیم، عباس چوہدری، یاسمین وحید، کاشف چوہدری، جویریہ حسین، جاوید غلام ربانی سمیت متعدد کونسلرز، ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے نزیر قریشی، سماجی شخصیات، نعیم عباسی نقشبندی، ملک حیدر، حفیظ خان، محمد فیاض جے کے ایل ایف کے سید تحسین گیلانی، صابر گل، چوہدری یوسف، پی پی کے ملک مسعود رانا، عارف چوہدری، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، سابق کونسلر ذوالفقار احمد، تحریک کشمیر کے چوہدری محمد شریف، پی ٹی آئی کے لالہ چوہدری غلام مصطفی مہتہ، مسلم کانفرنس کے چوہدری محمد بشیر رٹوی، شبیر ملک، راجہ محمد یعقوب خان، ممتاز بٹ، ن لیگ کے ملک عبد المجید اور شاہد زمان سرہوٹوی شامل تھے۔ دریں اثناء اختتام تقریب پر میئر لوٹن کے چیمبر میں اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کی جانب سے چوتھی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، او پی ڈبلیو سی تنظیم کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں نو منتخب میئر آف لوٹن طاہر ملک، بانی و چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی، ترجمان پروفیسر مسعود ہزاروی، صدر پروفیشنل فورم انجینئر فرخ جمیل، نائب صدر پی پی پی ریاض کوہمروی، کونسلرراجہ اسلم، کونسلر راجہ وحید اکبر، شرجیل فیاض، انجینئر احد، سابق لیڈی میئر نسیم ایوب، تحریک کشمیر کے چوہدری شریف، مسلم کانفرنس کے شبیر ملک، صدر پروفیشنل فورم لندن غلام عباس، ن لیگی ملک مجید،حسین شہید سرور، بیرسٹر اسرار ملک اور اظہر ملک کے علاوہ دیگر کونسلرز اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ‎اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تنظیم نے گزشتہ چار برس میں رضاکارانہ طور پر کشمیر ایشو ،ختم نبوت ایشو اٹھانے کے علاوہ ہائی کمیشن او پی سی، او پی ایف اور وفاقی محتسب اوورسیز سیل کی معاونت سے پولیس۔ لینڈ مافیا،نادرا، پاسپورٹ، ایمرجنسی ویزہ جیسے کمیونٹی مسائل کے حوالے سے کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اور کمیونٹی کو متحد کرنے کی کاوشیں کی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ او پی ڈبلیو سی کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔ ‎چیئرمین کا کہنا تھا کہ مختلف فورمز کے پلیٹ فارمز سے کمیونٹی مسائل کے حل کیلئے خدمات جاری رکھی جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کمشنر نفیس زکریا اور انکے افسران کی ٹیم تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے خدمات کی کمیونٹی معترف و مشکور ہے۔ بالخصوص ایمر جنسی ویزہ اور ویک اینڈ سروس میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔
تازہ ترین