• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے شہری شدیدگرمی میں بجلی سے بھی محروم ہیں‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دیبہ ، سریاب ، ہزار گنجی ، تختانی بائی پاس ، مغربی بائی پاس ،پشتون آباد ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، شالدرہ ، کاسی روڈ ، سرکی روڈ ، جان محمد فیڈر ، ترخہ، ہدہ ، کلی برات ، سمنگلی ، نوحصار ، بلیلی ،کچلاک ، ہنہ ، سرہ غوڑگئی ، نواں کلی ، لیبر کالونی ، پشتونستان چوک ، بشیر آباد ، کوٹوال ، بروری روڈ ، پشتون باغ ، خروٹ آباد میں ودیگر ملحقہ علاقوں میں گرمی میں اضافے کے ساتھ کیسکو حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں بھی غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں اور صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ بالا علاقوں میں بجلی کی فراہمی ایک تو کم وولٹیج پر دی جارہی ہے جس کے باعث اکثر گھریلو مشینری جل کر ناکارہ ہوجاتی ہے بالخصوص ٹیوب ویلز میں نصب مشینری جس کی مرمت میں بھی کئی دن لگ جاتے ہیں اورعوام ٹینکرمافیا کے رحم وکرم پر رہتے ہیں۔
تازہ ترین