• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

لاہور (نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقا عدہ تحقیقات میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔شواہد مل گئے،مزید تحقیقات کرنی ہیں نیب،ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کی انویسٹی گیشن میں منتقلی کا فیصلہ کیا جائیگا، نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقا عدہ تحقیقات میں تبدیل کرنے کے لئے نیب ہیڈکوارٹرز کو لکھ دیا ہے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شواہد مل گئے ہیں اور مزید تحقیقات کرنی ہیں۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوئری کی انویسٹی گیشن میں منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انکوائری سے انویسٹی گیشن میں منتقلی سے نیب کو ملزمان کی گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے۔

تازہ ترین