راولپنڈی(این این آئی)تھانہ روات میں خاتون رافعہ اعظم کے اغواء و اجتماعی بداخلاقی کیس میں فورنزک اور ڈی این اے رپورٹ کے مطابق تین پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان بے گناہ ثابت ہوگئے۔ ڈی این اے کی منفی رپورٹ سے پولیس افسران میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ واقعے میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔ ڈی این اے رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق کی گئی تاہم گرفتار پولیس کانسٹیبلز کے نمونے میچ نہیں ہوئے۔