• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کا مورال بلند ہے، میچ جیتنے کی کوشش کرینگے۔ سرفراز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی ہر ممکم کوشش کرینگے،مانچسٹر میں ٹیم پریکٹس کےدوران انکا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بہت بلند ہے، مجھے امید ہے کہ ٹیم کل بہت اچھا پرفارم کریگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔








بشکریہ پی سی بی

 قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ آپ نے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا، کل بھی ہمیں سپورٹ کیجئے گا ہم پوری کوشش کرینگے کہ کل کا میچ جیتیں۔

اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ٹیم کے سینئر کھلاڑی عبدالحفیظ نے کہا کہ ہم کل کے میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ، اور انشااللہ تعالیٰ بہتر سے بہتر پرفارم کریں گے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف اچھی پرفارمنس دینے والے آل رائونڈر وہاب ریاض نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کہ اچھے سے اچھے انداز میں پرفارم کریں، انھوں نے کہا کہ مجھے جو کردار دیا گیا ہے اسے نبھانے کی پوری کوشش کرونگا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ہمارے لیے تو ہر میچ اہم ہے، لیکن انڈیا پاکستان کا میچ بہت اہم ہے اور اگر ہم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں سوفیصد پرفارم کیا تو فیصلہ ہمارے حق میں آسکتا ہے۔

اوپننگ بیٹسمین فخرزمان نے کہا کہ ویسے تو تیاری بہت ہے لیکن کوشش کرینگے کہ کل رن کروں اور بہتر کھیل پیش کروں۔عماد وسیم کا کہنا تھا  کہ کل بارش کا امکان بھی ہے لیکن ہم نے مکمل تیاری کی ہے اور کوشش کرینگے کہ کل اچھا کھیل پیش کریں۔

سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا بڑا اہم ہوتا ہے، ہم کوئی دبائو نہیں لے رہے اور بہتر سے بہتر کھیلنے کی کوشش کرینگے۔اس موقع پر امام الحق، حسن علی اور بابر اعظم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین