• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، درجہ حرارت 37 گریڈ تک رہنے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہفتے کے روز بھی موسم گرم اور خشک رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کی شدت کم ہونے کہ وجہ سے کراچی میں اتوار سے گرمی کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی اور درجہ حرارت 37 گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ یہ طوفان آئندہ دو روز کے اندر ختم ہو کر ہوا کے کم دبائو میں تبدیل ہو جائے گا تاہم کراچی سے دور ہونے کے باعث کراچی میں بارشیں ہونے کا امکان نہیں ہے۔

تازہ ترین