• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، راولپنڈی میٹرو بس کرایوں میں 10روپے اضافہ، سبسڈی میں 1.5 ارب کی کمی ہوگی

راولپنڈی،لاہور (نمائندگان جنگ) حکومت پنجاب نے میٹرو بس سروس کے کرایوں میں دس روپے اضافے کر دیا ،سبسڈی میں 1.5 ارب کی کمی ہوگی، شہری یکم جولائی سے اب بیس کی بجائے تیس روپے کرایہ ادا کیا کریں گے،جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید جاوید اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے کرایہ میں اضافے کی تجویز اسمبلی کی منظوری سے مشروط کردی ہے،انہوں نے کہا یہ تجویز محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے دی گئی تھی لیکن حکومت نے منظور نہیں کی اور بجٹ میں شامل کر کے اسے اسمبلی کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے، کرائے میں اضافے کی تجویز سبسڈی پر بوجھ کم کرنے کیلئے دی تھی، محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کرایوں میں اضافہ کے بعد سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کی کمی ہو گی۔
تازہ ترین