لاہور (نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے قائد اعظم میڈیکل کالج آڈیٹوریم بہاولپور میں سابق امیر جماعت اسلامی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر ہمیشہ قرآن و سنت پر عمل پیرا،تہذیب و شائستگی کے علمبردار اور محسن مخلوق خدا تھے۔تعزیتی ریفرنس میں بہاول وکٹوریا ہسپتال کے کارڈیالوجی سنٹراور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کو ڈاکٹر سید وسیم اختر نے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔