• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گھریلو جھگڑے میں شوہر کے تشدد سے بیوی قتل

کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے اسپتال سے شوہر کو گرفتار کرلیا، ملزم کا کہنا ہے شک کی بنا پر بیوی سے جھگڑا ہوا، تشدد کے بعد باہر سے آیا تو بیوی مردہ حالت میں ملی۔

پولیس کے مطابق رؤف نامی شخص نے شک کی بنا پر جھگڑے کے دوران بیوی پر تشدد کیا جس کی وجہ سے بیوی کی موت واقع ہوئی، شوہر رؤف خود بیوی کی لاش عباسی اسپتال لایا تھا جہاں سے اس کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ ملزم شوہر نے شک کی بنا پر ستارہ کو قتل کیا، بیوی گھر سے لاپتا تھی پوچھنے پر نہیں بتایا جس پر غصہ آیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی جھگڑے ہوتے رہے ہیں ،ملزم کے مطابق وہ بیوی کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا، جھگڑے کے دوران ہاتھا پائی ہوئی، ملزم جھگڑے کے بعد گھر سے چلا گیا تھا دو گھنٹے بعد گھر آیا تو بیوی کو مردہ حالت میں پایا۔

تازہ ترین