• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت کرکٹ میچ کو جنگ نہ کہا جائے، وزیر خارجہ شاہ محمود

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ دیکھنے والوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل تھے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاک بھارت میچ پر بہت زیادہ دلچسپی پائی جاتی ہے۔ عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو جو مقام دیا قوم چاہتی ہے کہ وزیر اعظم بن کر عمران کان یہی مقام ملک کو بھی دیں۔یہ ایک میچ ہے اس کو جنگ نہ کہا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان کی وجہ شہرت بھی کرکٹ رہ چکی ہے۔ بھارت کرکٹ میں ہم سے بھاگتا ہے آخر کتنا بھاگے گا اور کہاں بھاگےگا۔ انہوں نے کہا کہ جیت کے لیے ٹیم کا عزم بلند ہونا چاہیے ، پوری قوم توقع کر رہی ہے کہ پاکستان اس بار ورلڈ کپ کی تاریخ بدلے گا۔ ان کے علاوہ میچ دیکھنے والوں میں باکسر عامر خان، ان کی اہلیہ، بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ،ان کی اہلیہ اور بابر اعظم کے والدین بھی شامل تھے۔

تازہ ترین