• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غریب مکائو پالیسی پرگامزن ہے،جماعت اہلحدیث پنجاب

لاہور(خبرنگارخصوصی)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ حکومت غریب مکائو پالیسی پر گامزن ہے۔ بجٹ میں نئے ٹیکسز غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے کے مترادف ہیں۔ حکمران مسلسل عوام پر مہنگائی کا بم گرار ہے ہیں۔اس اضافے سے ملک میں مہنگائی کانیاطوفان آئے گااورغربت کی چکی میں پسے عوام کی زندگی مزید مشکلات سے دوچار ہوجائے گی۔، پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر مزید ٹیکسز عائد کر کے حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔ محنت کش پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے والے عوامی مینڈیٹ کا ہی لحاظ رکھ لیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں جماعت اہل حدیث کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس میں شرکا ءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش اور مزدور تو پہلے بھی ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔ حکومت نے نئے ٹیکسز لگا کر ایک دفعہ پھر سرمایہ دار طبقے کیلئے آسانیاں اور غریب عوام کیلئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دئیے ہیں۔
تازہ ترین