قومی اسمبلی کا ایک اور اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے شور شرابے میں حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف آج بھی بجٹ پر تقریر مکمل نہ کرسکے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں اسپیکر سے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن لیڈر نے بجٹ اجلاس پر خطاب سے پہلے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
شہباز شریف کے مطالبے پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈ پر قانونی رائے لے رہا ہوں،جس کے بعد فیصلہ کروں گا۔
ایوان میں شور شرابے اور مستقل ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل تک کے لئے ملتوی کردیا۔