شام میں راکٹ حملے سے بچوں سمیت بارہ شہری جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔
شامی میڈیا کے مطابق راکٹ حملہ شہر حلب میں کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق راکٹ حملہ حکومتی قبضے والے علاقے میں کیا گیا، جبکہ حملےکا شبہ شدت پسند گروپ حیات تحریر الشام پر کیا جارہا ہے۔