• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 23ویں میچ میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹاؤنٹن کاؤنٹی گراؤنڈ پر کھیلئے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی،جس نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ پر 322رنز کا پہاڑ جیسا ہدف سیٹ کیا۔

بنگلا دیش نے مقررہ ہدف 3وکٹ کے نقصان پر 42ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا،شکیب الحسن نے آل رائونڈ پرفارمنس دی، انہوں نے 2وکٹ لینے کے ساتھ 124رنز کی شاندار اننگز  بھی کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کے 322رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنر سومیا سرکار اور تمیم اقبال نے پہلی وکٹ پر 52رنز کی شراکت قائم کی،سومیا 29رنز بناکر رسل کا شکار بن گئے۔

دوسری وکٹ پر شکیب الحسن نے تمیم اقبال کے ساتھ مل کر اسکور121رنز تک پہنچادیا،تمیم اقبال 48رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔

133کے اسکور پر تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین مشفق الرحیم تھے، جو ایک رن بناکر تھامس کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ پر شکیب الحسن اور لٹن داس نے جارحانہ انداز اپنایا، وکٹ کے چاروں طرف کئی خوبصورت اسٹروکس لگائے۔

شکیب الحسن نے اس دوران اپنی سنچری جبکہ لٹن داس نے نصف سنچری مکمل کی،دونوں کھلاڑیوں نے 189رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

لٹن داس94 اور شکیب الحسن124 رنز پر ناقابل شکست رہے، شکیب الحسن کو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کے جارحانہ مزاج بیٹسمین کرس گیل صفر پر آئوٹ ہوگئے ،اس کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

لیوس نے 70،شائے ہوپ نے 96 اور ہٹمائر نے 50رنز بنائے اور بنگلادیش کےلئے 322رنز کا ہدف سیٹ کیا،بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین، مستفیض الرحمان نے 3، 3 جب کہ شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس جیت کے بعد بنگلادیش ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری بار سب سے بڑا ہدف عبور کرنے والی ٹیم بن گئی ہے جبکہ رواں ایونٹ کا عبور ہونے والا یہ سب سے بڑا والا ہدف ہے۔

تازہ ترین