اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کا نائب صدر بنانے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت ہوئی، ن لیگ کے وکیل نے نوٹیفکیشن کی کاپی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ پٹیشن کی نقل اور متعلقہ ریکارڈ ن لیگ اور مریم نواز کے وکیل کو فراہم کی جائے، سماعت پچیس جون تک ملتوی کردی گئی، چیف الیکشن کمشنر جسٹس سرداررضا خان کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے سماعت کی۔ ن لیگ کی جانب سے جہانگیر جدون اور مریم نواز کی طرف سے بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے حسن مان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔