• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈاپ ضلع بنتے بنتے رہ گیا، ماسٹر پلان تیار ہوچکا تھا، بجٹ میں اعلان نہیں ہوسکا

کراچی(رفیق بشیر)کراچی کی اسٹیک ہولڈرز سیاسی پارٹیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا ، گڈاپ ضلعے کی حیثیت حاصل کرتے کرتے رہے گیا،ماسٹر پلان تیار ہوچکا تھا، بجٹ میں اعلان نہیں ہوسکا گڈاپ ضلع کا اعلان صوبائی بجٹ میں ہونا تھا لیکن بجٹ کی تیاری کے آخری دنوں میں اس تجویز کو مسترد کردیا گیا، ملیر ضلع کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے جس کی حدود کئی اضلاع سے گزرتی ہے ، بعض مقامات پر آبادی ملیر ضلع میں آتی ہے اور سڑک دوسرے ضلع میں آتی ہے، جس کے باعث مقامی انتظامیہ کو انتظامی مسائل حل کرنے میں بہت دشواری کا سامنا ہے ، اس وقت ملیر ضلع ڈی ایچ اے سٹی سپر ہائے وے سے شروع ہو کر کراچی کے آخری سرے شاہ لطیف ٹاون سے بھی آگے تک ہے، کسی حادثہ یا واقع کی صورت میں انتظامیہ کوصورتحال کو کنٹرول میں لانے میں بہت دقت ہوتی ہے، اس صورتحال نے ملیر ضلع کے دائرے کو کم کرنے کے لئے گڈاپ ضلع کی تجویز دی گئی تھی ، حکومت سندھ کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے اور ایم پی اے نے تجویز سے اتفاق کیالیکن ملیر ضلع سے تعلق رکھنے والے ایم این اے اور اپم پی اے کی جانب سے مخالفت کرنے کےباعث گڈاپ ضلع بنتے بنتے رہے گیا ۔
تازہ ترین