• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان پرویز مشرف کی پیروی کرتے ہوئے ججز کو دبائو میں لانا چاہتے ہیں ، عالم زیب ایڈووکیٹ

پشاور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ لائرز فورم کے صوبائی صدر بابائے وکلا عالم زیب خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوامی دبائو سے بوکھلا کر سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن گئے ہیں عوام پر بار بار مہنگائی کے بم گرانے ملک کو معاشی بحران سے دو چار کرنے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کے بعد عدلیہ پر دبائو بڑھانے کے لئے ججز کے خلاف بھی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں انہوں نے وکلاءاور مسلم لیگ لائرز فورم کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے وزیراعظم کی یہ خواہش ہے کہ اپوزیشن کے تمام رہنمائوں کو جیلوں میں بند کر دیا جائے جبکہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے حکمرانوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے انہیں فری ہینڈ دیا جائے اپنی اس خواہش کی تکمیل کیلئے عدلیہ پر دبائو ڈالا جا رہا ہے جبکہ جسٹس کاکٹر عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مشتمل ہے عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کپتان اپنے آقا پرویز مشرف کی پیروی کرتے ہوئے ججز کو دبائو میں لانا چاہتے ہیں تاہم وکلا نے عدلیہ کی آزادی کے لئے پرویز مشرف کے آمرانہ اقدام کو روکتے ہوئے عدلیہ کا بھر پور ساتھ دیا جبکہ وکلا کی تاریخی جدوجہد اور میاں محمد نواز شریف کی لانگ مارچ سے حکمرانوں کو مجبور ہو کر ججز کو بحال کرنا پڑا۔ وکلا آئین و قانون کی بالادستی اور حکمرانوں کے آمرانہ فیصلوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین