• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) حکومت پنجاب نے گریڈ 20 کے افسر ثاقب ظفر کو کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا ۔ثاقب ظفر بطور سیکرٹری ہیلتھ کئیر ومیڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کام کر رہے تھے۔ سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر مومن آغا کو ثاقب ظفر کی جگہ سیکرٹری ہیلتھ کئیر ومیڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لگایا گیا ہے۔ثاقب ظفر کی تعیناتی کے بعدڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا سے کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج واپس لےلیا گیا ۔
تازہ ترین