• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں منصفانہ پروموشن پالیسی اپنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے افسروں نے وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور سیکرٹری کامرس سے مطالبہ کیا ہے کہ تقرریوں اور تبادلوں میں فیلو آف مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی اہلیت کے حامل افسروں کو ترجیح دینے کی امتیازی پالیسی کا خاتمہ کیا جائے اور میرٹ پر تمام کیڈر کے افسروں سے یکساں، بلاامتیاز اور منصفانہ سلوک کیا جائے۔ متاثرہ افسروں نے مطالبہ کیا کہ وزارت تجارت ایک منصفانہ پر وموشن پالیسی بنائے۔
تازہ ترین