• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ڈاکٹر مختار ظفر

صفحات: 192 ،قیمت: 400 روپے

ناشر: الکتاب گرافکس، وحید پلازہ، حسن پروانہ روڈ، ملتان

ڈاکٹر مختار ظفر تدریس، تحقیق اور ادب کے دائرے میں مسلسل مصروفِ کار ہیں، جب کہ ایک روزنامے سے بھی منسلک ہیں۔ یہ تمام تر مصروفیات اُنہیں تھکانے کی بجائے مزید کام کی جانب اُکسانے کا بہانہ بن جاتی ہیں اور یوں وہ کچھ اور تن دہی سے متذکرہ دائروں میں خدمات انجام دینے میں منہمک ہوجاتے ہیں۔ پنجاب کا تاریخی شہر ،ملتان جسے ’’مدینۃ الاولیاء‘‘بھی کہا جاتا ہے، صاحبِ کتاب کا عشق ہے اور عشق بھی یک سر بے خطر۔ تاہم، بے ثمر ہرگز نہیں کہ اُن کا پی ایچ ڈی بھی ’’ملتان کی اُردو شعری روایت‘‘ کے عنوان پر کیا گیا ہے۔ زیرِتبصرہ کتاب ’’ملتان، ادب اور تصوّف‘‘بھی مصنّف کے اِسی ’’ملتانی عشق‘‘ کا مظہر ہے۔ کتاب کے مندرجات قاری کو نہ صرف ملتان کی تاریخی حیثیت سے آگاہ کرتے ہیں، بلکہ ادب اور تصوّف سے اُس کے مضبوط رشتے کا بَھرپور احساس بھی دلاتے ہیں۔ کتاب کی قیمت بھی مناسب ہے۔

تازہ ترین