• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائستہ لودھی

اس کی خوب صورتی بر قرار رکھنے کے لیے چند طر یقوں پر عمل کریں...

جیسے جیسے دن گز رہے ہیں گرمی کی شد ت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اوراس سے یہ تخمینہ بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید گرمی بڑھے گی اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی پریشانی بھی۔کیونکہ اس میں سب سے اہم مسئلہ خواتین کی جلد کا ہوتا ہے ،جو اس موسم میں زیادہ خراب ہوجاتی ہے ۔ویسے تو اس بات پر پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ قدرت نے ہمیں بہت سے انمول تحائف سے نوازا ہے ،جن کی مدد سے ہم اپنی جلد کو خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔مثلاً : دودھ ،انڈے ،دہی اور شہد شامل ہیں ۔یہ اجزاء جلد کو نکھار تے ہیں اور بیوٹی ٹریمنٹ میں بہت سی قدرتی جڑی بوٹیا ں استعمال کی جاتی ہیں ۔جیساکہ عرق گلاب اور عرق چنبیلی ہیں ۔یہ چیزیں صدیوں سے استعمال ہوتی آرہی ہیں ۔کچھ خواتین کی جلد چکنی ہوتی ہے اور بعض کی خشک ہوتی ہے ۔چکنی جلد کی حامل خواتین تیز مسالوں والی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے بلکہ تازہ پھلوں، سبزیوںاور جوس کازیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے ۔اس جلد پر کسی قسم کی بھی کریم کا استعمال نہیں کریں بلکہ گھر میں ایک ماسک بنا کر آپ چہرے پر لگا سکتی ہیں،جس کے لیے ایک چمچہ شہد ،آدھا چمچہ لیموں کا رس اور ایک انڈے کی سفیدی لیں اور اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر بیس منٹ تک لگائیں اور پھر چہرے کو صاف پانی سے دھولیں ۔اس کا استعمال ہفتے میں ایک بار ضرور کریں ۔اس سے آپ کا چہرہ صاف وشفاف ہوجائے گا ۔ چہرے پر سے کیل مہاسوں کو دور کرنے کے لیے بھاپ لیں ،پھر تولیں سے آرام سے خشک کرلیں ۔اس سے چہرے پر موجود کیل نرم ہو جائیں گی پھر آپ انہیںآرام سے دبا کر نکال سکتی ہیں ۔ چکنی جلد کے مسام کھل جاتے ہیں پھران میں میل بھی بھر جاتا ہے ،جس کی وجہ سے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں ،جو بہت زیادہ تکلیف دے بھی ہوتے ہیں ۔اس ہی طرح خشک جلد کےبھی بہت سے مسائل ہوتے ہیں ۔اس کو بہتر بنا نے کے لیے ایک چمچ شہد میں آدھا لیموں کا رس ملا کر دس منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور پھر پانی سے دھو لیں اس کے روزانہ استعمال سے آپ کی جلد کی نمی محفوظ رہے گی ۔اس کے علاوہ آدھا چمچہ ملائی میں گلیسرین اور ایک لیموں کا رس مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور رات کو سونے سے پہلے آدھے گھنٹے کے لیے چہرےپر لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھولیں ۔اس سےآپ کا چہرہ خوبصورت و شاداب ہوجائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی جلد کے مطابق کلینزر اور موئسچرائز کا استعمال بھی کرسکتی ہیں ۔آپ کی جلد چاہے کسی بھی طرح کی ہو اس کی حفاظت نہایت ضروری ہے، کیو ں کہ ذرا سی لاپروائی سے آپ کے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ سکتی ہے ۔

تازہ ترین