• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈنے افغانستان کے چھکے چھڑادیے،150رنز سے کامیاب

مانچسٹر (عبدالماجدبھٹی/ نمائندہ خصوصی) انگلینڈ نے افغانستان کے چھکے چھڑادیے۔کپتان اوئن مورگن اور ٹیم کی ریکارڈ شکن کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے افغانستان کو ورلڈکپ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 150رنز سے ہرادیا۔ اس نےپانچ میچوں میں چوتھی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے امکانات روشن کر ئے ہیں۔ اسے واحد شکست پاکستان سےہوئی ہے۔ افغانستان کو مسلسل پانچویں میچ میں شکست ہوئی ہے۔ منگل کو اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹ پر 397 رنز بنائے ۔ آخری دس اوور میں 142 رنز بنے۔ جواب میں افغان بیٹسمین پہاڑ جیسے اسکور کے سامنے بے بس ہوگئے۔ اس نے8 وکٹ پر247رنز بنائے۔ حشمت اللہ شاہدی نےسو گیندوں پر76 رنز کی اننگز کھیلی۔ اصغر افغان نے44 رنز اسکور کئے۔ لیگ اسپنر عادل رشید اور جوفرا آرچر نے تین تین جبکہ مارک ووڈ نے دو وکٹ حاصل کئے۔ اوئن مورگننے 148 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 17 چھکے شامل تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ مورگن نے اپنی سنچری 57 گیندوں پر مکمل کی جو کہ ورلڈ کپ مقابلوں کی چوتھی تیز ترین سنچری ہے۔ انگلینڈ میں میچ میں25 چھکے مارکر ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ راشد خان کی بولنگ پر گیارہ چھکے لگے یہ بھی عالمی ریکارڈ ہے۔ مورگن نےورلڈ کپ میں22 چھکے مارے ہیں ۔ کرس گیل نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں39 چھکے مارے تھے۔

تازہ ترین