• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،طوفانی بارش،چھتیں،دیواریں گرنے سے 4بچے جاں بحق

ملتان،لاہور (نمائندگان جنگ،اے پی پی ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،دیواریں اور چھتیں گرنے سے 4بچے جاں بحق جبکہ 27افراد زخمی ہوگئے،وزیر اعلیٰ نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ جنوبی پنجاب میں مزید 2روز بارشوں کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق ملتان شہر و نواح میں ہونے والی طوفانی بارش نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی، ملتان شہر میں زیادہ سے زیادہ 32 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ۔ واسا حکام کو دی گئی رپورٹ کے مطابق سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن پر 32 ملی میٹر، کڑی جمنداں 28 ملی میٹر ، پرانا شجاع آباد روڈ 16 ملی میٹر، جبکہ چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر16 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ہے بارش سےسڑکوں گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا ۔گلگشت کالونی ، زکریا ٹاؤن ، گلشن مہر کالونی ، سبزہ زار کالونی ، شالیمار کالونی ، زکریا یونیورسٹی ،حضوری باغ روڈ ، گھنٹہ گھر چوک ، حسین آگاہی ، دولت گیٹ ، پرانا خانیوال اڈا، خیام سینماروڈ ، چونگی نمبر 14 ، ممتاز آباد ، وہاڑی چوک ، جنرل بس سٹینڈ ، شاہ رکن عالم کالونی ، نیو ملتان ، سمیجہ آباد ، پیراں غائب روڈ ، ملتان کینٹ ، نواں شہر چوک ، ڈیرہ اڈا، عزیزہوٹل ، ڈبل پھاٹک چوک ، شاہین مارکیٹ لوہا مارکیٹ ، کچہری چوک ، کوٹلہ تولے خان ، نواب پورروڈ ، حرم گیٹ ، پاک گیٹ ، دہلی گیٹ ، اندرون شہرسمیت پورے ملتان میں کی سڑکوں ، گلیوں میں بارش اور سیوریج پانی جمع ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
تازہ ترین