کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہزارہ ٹائون میں زیر تعمیر مکان کی چھت سے گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہزارہ ٹائون کا رہائشی نوجوان محمد اکرم منگل کی صبح ہزارہ ٹائون ہی میں ایک زیر تعمیر مکان کی چھت پر شٹرنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران وہ اچانک گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔