• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کا ٹاس تاخیر کا شکار

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کھیلے جارہے 25 ویں میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹاس بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں موجود ہیں لیکن بارش کے بعد میدان اور خصوصی طور پر آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹاس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ایونٹ میں اب تک نیوزی لینڈ نے 4 میچز کھیلے جن میں 3 میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلے جس میں سے 3 میں ناکامی ایک میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ  آٹھویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اور جنوبی افریقا کا آگے کی جانب سفر انتہائی کٹھن ہوگیا ہے، دونوں کے پاس اب سوائے جیت کے کوئی آپشن نہیں ہے۔

تازہ ترین