• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز آپریشن کے دوران برآمد سامان مالکان کے حوالے

ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے رینجرز کے انسداد دہشتگردی وِنگ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف آپریشنز کے دوران بر آمد ہو نے والے سامان کو کوائف کی جانچ پڑ تال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر اُن کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

حوالے کیے جانے والے سامان میں دو عددکاریں،چار موٹر سائیکل اور 21 عددموبائل فونز شامل ہیں۔ اس موقع پر سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہاتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین