• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ ہم سے خوش نہیں لیکن نفرت بھی نہیں کرتے ، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرمین عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے کہ میرے سامنے وزیراعظم کی کوئی اسپیکر سے ملاقات ہوئی ہے نہ بات ہوئی ہے آصف زرداری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اس وقت وہ گھر سے زیادہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں،نہیں پتا موجودہ حکومت میں شوگر مافیا کا نمائندہ کون ہے لوگ ہم سے خوش نہیں لیکن نفرت بھی نہیں کرتے ہیں، لوگ کہتے ہیں کرپٹ سیاستدانوں سے پیسے وصول کرو، اگر ان سے پیسے وصول ہوجائیں تو ملک میں عمران خان کی واہ واہ ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے رہے ہیں جب کہ محترمہ بینظیر کے دور میں جب رولزواضح نہیں تھے اس وقت بھی شیخ رشید کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے ہم کسی انہونی چیز کی ڈیمانڈ نہیں کر رہے ہمیں افسوس ہے کہ اسپیکر ہمیں بے بس نظر آرہے ہیں۔ پروگرام میں مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال چوہدری اور ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل بھی شامل گفتگو رہے۔دانیال چوہدری نے کہا کہ ہم جانتے ہیں یہ سلیکٹڈ لوگ ہیں یہ جمہوری آداب کا پاس بالکل نہیں رکھیں گے، شہباز گل نے کہا کہ ہماری کوشش یہی ہے جیسے ہوتا آرہا ہے ویسے آگے نہ ہو آپ اگر کسی سیاسی کیس میں اندر ہیں تو سمجھ آتا ہے بہرحال اسپیکر کا استحقاق ہے کہ وہ کس کے پروڈکشن آرڈر ایشو کرتے ہیں کس کے نہیں کرتے اگر میری ذاتی رائے پوچھیں تو بالکل پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہیں کسی بھی پارٹی کا شخص ہو جب وہ چوری کے کیس میں ہو تو نہیں ہونا چاہیے۔
تازہ ترین