• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار عوام دشمن پالیسی پرگامزن ہے،طاہر محمود بلتھوی

برمنگھم(ابرار مغل ) تبدیلی سرکار عوام کا معاشی قتل کرنے کے لئے عوام دشمن پالیسی پرگامزن ہے، ناکام حکومت نے عوام کی توجہ معاشی قتل سے ہٹانے کے لئے اپوزیشن کے رہنماؤں پر جعلی مقدمات بنا کر ریاست پاکستان میں مزید افراتفری کا ماحول اور سیاسی عدم استحکام پیدا کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار پی پی پی سینڈول برانچ کے صدر چوہدری طاہر محمود بلتھوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے شاید یہ کٹھ پتلی نیازی حکومت سمجھتی ہے کہ پی پی پی کو دبا لے گی تو یہ ان کی خام خیالی ہے کیونکہ پی پی پی شہداء اور غازیوں کی جماعت ہے، ہمارے قائدین اس کٹھ پتلی حکومت کےتمام ہتھکنڈوں اور سازشوں کے خلاف لڑیں گے۔کٹھ پتلی نیازی حکومت جس نے عوام کو بھوک افلاس کے نرخ میں جھونک رکھا ہے اس نام نہاد نیازی کٹھ پتلی حکومت کو غریب عوام پر معاشی بوجھ لادنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان جس کی بنیاد اسلام ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نیازی حکومت کے تابع نیب کو عدل و انصاف کی دھجیاں بکھیرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
تازہ ترین