• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں آج پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے.

جس کا مقصد دنیا بھر میں موجود پناہ گزینوں کی حالت کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا اور پناہ گزینوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کی تمام حکومتوں اور عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ تارکین وطن بھی اپنا وطن رکھتے ہیں اور ان سے ایسا برتاو کیا جانا چاہیے کہ انھیں بے وطن ہونے کا احساس نہ ہو۔

اپنا گھر، اپنی سرزمین چھوڑنے کا دکھ ایک مہاجر ہی جان سکتا ہے اس پر غیر ملک میں پناہ گزین کی حیثیت سے کسمپرسی کی زندگی بسر کرنا انسانیت کی تضحیک کے مترادف ہے۔

بلاشبہ میزبان ملک پناہ گزینوں کو جگہ دے کر انسانیت کا حق ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے پناہ گزینوں کو کبھی بھی برابر کے شہری حقوق میسر نہیں آتے۔

تازہ ترین