• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد حیدرآباد میں دو ٹرینوں کے ٹکرانے کے بعد ڈی ایس ریلوے پر برس پڑے ۔

شیخ رشید نے ڈی ایس ریلوے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سارا میڈیا چلارہا ہے کہ دو افراد کی جان گئی ہے آپ کو اب تک پتا نہیں ہے۔

ڈی ایس ریلوے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار بجے کا واقعہ ہے ایک گھنٹہ ہوگیا مجھے پانچ منٹ میں بتائیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ میڈیاپر سب کو اس حادثے کا پتہ چل چکا ہے اورابھی تک مجھے کیوں نہیں بتایا گیا۔

تازہ ترین