• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے شہبازاور مریم کی ملاقات،والدہ کو ملنےسے روکدیا گیا

 لاہو ر(خصوصی نمائندہ، اپنے نامہ نگار سے)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے شہبازشریف ، مریم نوازو دیگراہلخانہ نے ملاقات کی جبکہ جیل حکام نےنوازشریف کی والدہ ،ہمشیرہ اور بھانجی کو بغیر ملاقات کرائے جیل کے گیٹ سے واپس بھیج دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ رویہ فسطائی سوچ، کم ظرفی ہے، ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ مریم نے بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ نوازشریف نے پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔ نوازشریف نے دوپہر کا کھانا خاندان کے افراد کے ہمراہ کھایا۔ جیل حکام نےنوازشریف سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ملاقات کرنے سے بھی روک دیا ۔ جیل انتظامیہ نے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو دو گھنٹے تک دروازے پر ہی بٹھائے رکھااور وہ ملاقات کئے بغیر ہی واپس لوٹ گئے ۔ادھر شہباز شریف نے اہلخانہ، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر پابندی کو فسطائی سوچ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا قاتلانہ رویہ اس کی کم ظرفی اور مجرمانہ ذہنیت کا ثبوت ہے،صرف پانچ افراد کو ملاقات کی اجازت دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین