• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز نے بےنظیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے چیمبر میں منعقد کی گئی مختصر سی تقریب میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

پنجاب اسمبلی لاہورمیں منعقد کی گئی اس تقریب میں مسلم لیگ ن کی عظمی بخاری، سمیع اللہ خان، وارث کلو، ثانیہ عاشق اور خلیل طاہر سندھو نے شرکت کی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بی بی شہید بہت عظیم اور دلیر خاتون تھیں، سانحہ کارساز کے بعد انہیں معلوم تھا کہ موت انکا پیچھا کررہی ہےمگر انہوں نے تمام تر خطرات کے باوجود قوم کی خدمت جاری رکھی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دی اور میں ہمیشہ بی بی شہید کی قدر کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ سالگرہ کی اس تقریب کا اہتمام پیپلز پارٹی اراکین حسن مرتضی، علی حیدر گیلانی، شازیہ عابد و دیگر اراکین نے کیا تھا۔

تازہ ترین