• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد پولیس نے جمعہ کو رینجرز کے ہمراہ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقوں محلہ لوہی دندی،نوری باغ، محلہ ڈھورے باغ اور گردونواح میں کومبنگ سر چ آپریشن کیا جس میں سی ٹی ایف، کمانڈوز، لیڈی پولیس،ریسکیو ون فائیو اور تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 290گھروں،10ہوٹلوں،25دکانوں،350مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔سات افغانیوں کو تھانے منتقل کیا گیا۔ کاغذات کی عدم موجودگی کی وجہ سے بارہ موٹرسائیکل قبضے میں لیے گئے، تین پستول اور بارہ بور گن برآمد کی گئی۔
تازہ ترین