• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے اغوا ہونے والی لڑکی حب سے بازیاب

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے تین روز قبل اغوا ہونے والی 14سالہ لڑکی کو حب سے بازیاب کرالیا ۔پولیس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ کے علاقے کلی گل محمد کے رہائشی عزت اللہ نے تھانہ ائیرپورٹ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی 14سالہ بیٹی طیبہ بی بی 18جون کو صبح گھر سے اسکول گئی تھی جسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا پولیس نے بتایا کہ جمعرات کے روز پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ لڑکی حب میں موجود ہے جس پر ایک ٹیم نے گزشتہ روز حب پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرالیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
تازہ ترین