• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کالونی ملتان کیلئے فنڈز کافوری اجرا کیا جائے،ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کالونی ملتان کے دیرینہ مسئلہ کے حل لیلئے فنڈز کافوری اجرا کیا جائے تاکہ صحافیوں کو پلاٹوں کی جلد الاٹمنٹ ہوسکے۔پاور لومز انڈسٹریز کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پاورلومزانڈسٹریزکو بحران سے نکالنے کیلئے ٹیکسز ختم کئے جائیں اور برآمدات کے لئے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ملتان میں صحت کی سہولیات بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس کو شہر سے باہر نکالنے کی مجوزہ منصوبہ بندی کو ختم کیا جائے۔محمد ندیم قریشی نے ملتان کو بگ سٹی قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ والڈ سٹی پروجیکٹ کی مد میں اٹلی حکومت کی جانب سے دیئے گئے فنڈز کی تحقیقات کرائی جائیں ۔
تازہ ترین