• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس میں سٹوڈنٹس لیڈر شپ کانفرنس

ملتان(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس میں سینٹر فار پولیسنگ اینڈ سکیورٹی کے تعاون سے سٹوڈنٹس لیڈر شپ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس کانفرنس میں پنجاب یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان، اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے لاہور اور ملتان کیمپس کے طلباء اور طالبات اور ان کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد معاشرے میں بڑھتے عدم برداشت پر مبنی رویوں اور بے امنی کی روک تھام اور تدارک کے لئے طلباء اور طالبات کے کردار کی اہمیت کو سمجھنا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل لوئر مال کیمپس یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ڈاکٹر محمد ارشد تھے۔انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ کے لئے کاوش ہر شہری کا فرض ہے طلباء وطالبات کو خصوصی طور پر ایسے عوامل کا خیال کرنا ہے جن سے بدامنی یا عدم برداشت کا پہلو نکلتا ہو۔ وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عصمت ناز اورپرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس ڈاکٹر محمد اعظم نے بھی خطاب کیا ،بعدازاںمہمانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔
تازہ ترین