• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ملتان کو سبسڈی کی مد میں 9 کروڑروپے سے زائدکی رقم جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے واسا ملتان کو سبسڈی کی مد میں 9 کروڑروپے سے زائدکی رقم جاری کردی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب واسا ملتان کو ماہانہ سواتین کروڑ روپے کی سبسڈی دی جارہی تھی جسے جنوری سے ادا نہیں کیا گیا ۔واسا ذرائع کے مطابق رقم کو دو اقساط کی شکل میں جاری کر دیا گیا ۔ اپریل سے جون تک کی رقم 9 کروڑ روپے سے زائدرقم واسا ملتان کو ٹرانسفر کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے واسا کے مالی بحران میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق واسا ملتان کو آئندہ دو ماہ کیلئے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کیلئےمسائل کا سامنا نہیں کر نا پڑے گا ۔
تازہ ترین