• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتماد گالیاں دینے سے نہیں آتا، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اعتماد گالیاں دینے سے نہیں آتا، حکومت عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بنا ہوا ہے، عوام 4 ہزار ٹیکس کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے تو وہ ساڑھے 5 ہزار کا کیسے برداشت کریں گے؟

انہوں نے حکومتی بجٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 1500 ارب روپے اکٹھے کرنے کیلئے چینی، خوردنی تیل، بجلی اور گیس سمیت ہر چیز مہنگی کرنی ہوگی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر کم کرنے سے سود کی ادائیگی کی رقم بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین