اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے 8 سال پہلے این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا۔وہ یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھےوزیراعظم کے ایمنسٹی سکیم اچھوں کیلئے اچھی اور بروں کیلئے بری کے بیان سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ پھر تو ایمنسٹی اسکیم عمران خان کیلئے بری ہوگی۔ این آر او کے بارے میں سابق صدر زرداری نے کہا کہ میں نے 8 سال 3 مہینے این آر او نہیں مانگا تو اب کیوں مانگوں گا۔