• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان تاریخ کے حوالے سے اعلیٰ مقام کا حامل شہر ہے، ڈاکٹر طارق محمود

ملتان ( سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا ہے کہ مدینتہ الاولیاء ملتان اپنی تاریخ کے حوالے سے دنیا بھر میں اعلیٰ مقام کا حامل شہر ہے، امن، بھائی چارہ اور سماجی بھلائی کی سرگرمیاں اس خطے کا خاصا ہیں یہاں کے بسنے والے شہری نہ صرف مہمان نواز بلکہ حسن اخلاق کا بہترین عملی نمونہ ہیں، یہاں کی سماجی سرگرمیاں ملک بھر میں نہ صرف تسلیم کی جاتی ہیں بلکہ اس دھرتی نے بے شمار نامور سماجی سپوت پیدا کئے جنہوں نے انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم ملتان کی چیئرپرسن رخسانہ انور کی جانب سے عشائیہ استقبالیہ تقریب میں کیا۔ جبکہ ڈاکٹر عرفان ا حمد پراچہ، میاں نعیم ارشد، اورنگزیب خان بلوچ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، شاہد محمود انصاری، امیر نواز ملک، ظل فاطمہ ایڈووکیٹ، شازیہ ارشد، مجتبیٰ خان، مرزا مدثر بیگ، خواجہ ندیم شہزاد، یوسف گل، ملک اجمل رونگھا، عادل محمود، ملک تصور حیات، محمد احمد بھٹہ شریک تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اس خطے کی عظیم درسگاہ ہے۔
تازہ ترین