• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے حجاج براہ راست سعودی عرب جائیں گے‘ پیر نورالحق قادری

کوئٹہ (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اعلان کیا ہے کہ عازمین حج کے لئے اس سال کوئٹہ سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی حکومت عازمین حج کی سہولیات کے لئے پرعزم ہےان خیالات کااظہارانہوںنے کوئٹہ میں حج 2019ء کے حوالے سے میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ عازمین حج حجاز مقدس میں اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں حج پر جانے والوں کا فرض ہے کہ سعودی قوانین کی پاسداری کریں میڈیا سے گزارش ہے کہ وزارت مذہبی امور کا پیغام حجاج تک پہنچائیں بلوچستان کے حجاج کو درپیش مشکلات کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیںوفاقی وزیر نے مذہبی امور کےمتعلقہ کو ہدایت کی کہ وہ حاجیوں کو درپیش مشکلات اور انہیں سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کریں تاکہ امسال حجاج بہتر طریقے سے حج کی سعادت حاصل کریں۔
تازہ ترین