• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کوئٹہ کی جنرل کونسل کے ارکان آج نئی قیادت کا انتخاب کرینگے‘جمعیت

کوئٹہ (آئی این پی )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی کنوینر مولانا خورشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت ضلع کوئٹہ کے دو ہزار سے زائد جنرل کونسل کے ارکان آج خفیہ رائے شماری سے پانچ سال کیلئے نئی قیادت کا انتخاب کریں گے۔ جنرل کونسل کے ارکان اپنا اصل شناختی کار ڈ اور دعوت نامہ ساتھ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اجلاس آج صبح ساڑھے آٹھ بجےجامعہ امداد یہ سریاب روڈ پر ہوگا جس کی نگرانی جمعیت بلوچستان کے کنوینر مولانا عبدالخالق مری کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت ضلعی کنوینر ضلع کوئٹہ ضلع بھر کے 150 یونٹوں کےکنوینرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے احسن طریقے سے جماعت سازی اور تنظیم سازی کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا اس طرح جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاونین کو بہترین خدمات انجام دینے پر خر اج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ جمعیت ایک مقدس نظر یہ کانام ہے اورضلع کوئٹہ کی سطح پر ایک فعال اور ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔
تازہ ترین