کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے سے ایک خاتون نے مددگار 15پر اطلاع دی کہ آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیو ر اس کو ہراساں کر رہا ہے اور اس کا موبائل فون چھین رہا ہے جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو تحویل میں لیتے ہو ئے ٹیکسی کے ڈرائیو ر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے،ایس ایچ او محمد علی نے بتایا کہ ملزم باقر فراڈ کے ذریعے جعلی آئی ڈی سے آن لائن ٹیکسی چلارہا تھا جس کی اطلاع کمپنی اور پولیس کو دینے پر خاتون کو ہراساں کرنے لگا۔