کولمبو(مانیٹرنگ سیل)سری لنکا میں بدھ انتہا پسند رہنما نے مسلمان ڈاکٹر پر بدھسٹ خواتین کو ماں بننے کی صلاحیت سے محروم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ردعمل کے طور پر مسلمانوں کو سنگسار کرنے کی دھمکی دے دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ مت رہنما کی جانب سے بے سروپا الزام لگانے کے بعد سے سری لنکا میں مسلمان شہریوں کو بدھ مت کے شدت پسند پیروکاروں کی جانب سے جانوں کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔بدھ مت رہنما ’وراکاگوڈا سری گناناراتھانا تھیرو‘ نے پیروکاروں کو مسلمانوں کو سنگسار کرنے اور تشدد پر اکساتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایک مسلمان ڈاکٹر نے 4 ہزار سے زائد بدھسٹ خواتین کو ماں بننے کی صلاحیت سے محروم کیا۔