راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری نا منظور ہے۔سلیکٹڈ احتساب بند کیا جائے انتقامی کیس پرانی روایات مرد حر پر بے بنیاد مقدمات پرسالوں تک جیل میں رہے لیکن کوئی الزام ثابت نہ ہو سکا سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو رہا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر ریسرچ اینڈ کو آرڈینیشن حافظہ رخسانہ بشیر نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے از خود گرفتاری دیکر قانون کی پاسداری کی سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان نے سلیکٹڈ بجٹ کو بچانے کیلئے آصف علی زرداری کو گرفتار کیا اور عوام دشمن بجٹ سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے سامراجی آمریت کا سہارا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی بالادستی اداروں کے استحکام اور جمہوریت کے بنایدی انسانی حقوق کیلئے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو فوری رہا کیا جائے ۔