• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کوئٹہ کے انتخابات،مولانا عبدالرحمان ضلعی امیر اوربشیرکاکڑ جنرل سیکرٹری منتخب

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے انتخابات مولانا عبدالخالق مری کی نگرانی میں ہوئے، جس میں مولانا عبدالرحمن ضلعی امیر اور حاجی بشیر کاکڑجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اجلاس میں صوبائی معاونین حاجی منظور مینگل ،سلیم خان ناصر، مولوی شاہ محمد، مولوی نور الحق حافظ زین الدین خیرخوا ،رحیم الدین ایڈووکیٹ، سمندر خان کھوسہ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کنوینر مولانا عبدالخالق مری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک عالم گیر اورامت مسلمہ کی نمائندہ جماعت ہے ہر وقت اپنے تہذیب کی جنگ لڑی ہے مغربی تہذیب زدہ آپکی پگڑی اور داڑھی والوں کو غیرپسندیدہ قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن اپنی صفوں میں وحدت پیدا کریں اگر ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر جماعت چلانے کا عزم رکھتے ہیں تو جمعیت علمائےاسلام میں تمام تر اختلافات کو بالائی طاق رکھ کر اپنے آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل کا آغاز ہم یہاں سے کریں آنے والا وقت جمعیت علمائے اسلام کا ہے لیکن اس کے لیے محنت کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ جماعت میں صرف امیر زمہ دار نہیں، ہر سطح کے لوگ اپنی حیثیت کے مطابق ذمہ ار ہیں ۔ 
تازہ ترین