• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمارانِ جلیس (پاکستان کی نام وَر شخصیات کے تاریخی انکشافات سے بَھرپور خاکے)

مصنّف:جلیس سلاسل

صفحات: 320

قیمت: 500 روپے

ناشر: الجلیس پاکستانی بکس پبلشنگ سروسز

جلیس سلاسل کا قرطاس و قلم سے رشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ ان گزرے مہ و سال میں اُنہوں نے صحافت اور ادب کے میدانوں میں خود کو مسلسل مصروف رکھا۔ کہیں مضامین، کہیں انٹرویوز، تو کہیں گفتگو اور کتاب، غرض وہ سچّائی سے اپنے نظریے پر کاربند رہے۔ اُنہوں نے اس طویل سفر میں جن مشاہیر سے کچھ سیکھا اور جانا اُنہیں ’’معمارانِ جلیس‘‘میں سب کے سامنے بیان کردیا۔ جن ہستیوں کو وہ اپنے مضامین میں زیرِبحث لائے ہیں، اُن کا شمار مُلک کی ایسی نام وَر شخصیات میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے افکار و کردار سے کئی کئی نسلوں کو متاثّر کیا۔ کتاب میں بیان کی گئی شخصیات کے سلسلے میں کئی نئے اور دِل چسپ گوشے سامنے آتے ہیں۔

تازہ ترین