• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پر ویز مشرف(آج)ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز EK-611کے ٹکٹ پر دبئی روانہ ہونگے

کراچی‘اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر‘نمائندہ جنگ) سابق صدر پر ویز مشرف جمعہ کی صبح(آج)ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز EK-611میں بزنس کلاس کے ٹکٹ پر دبئی روانہ ہونگے۔جمعرات کو سیکشن افسر( ای سی ایل) ڈاکٹر وقار مقصود کی جانب سے پر ویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا نوٹیفکیشن نمبر 2013/74/12 جاری کرنے کے بعد سابق صدر اپنے سفارتی پاسپورٹ نمبر AJ084964سے ایمرٹس ائیر لائن کی پرواز EK-611میں بزنس کلاس کے ٹکٹ پرجمعے کی صبح 3 بجکر55 منٹ پردبئی روانہ ہونگے۔ شیڈول کے مطابق مذکورہ پرواز جمعے کی صبح 5بجکر 10 منٹ پر دبئی پہنچے گی۔ مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف آج جمعہ کو ہی دبئی کے اسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔ ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے دبئی لے جایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امتیاز ہاشمی سابق صدر کا چیک اپ کریں گے اور مزید علاج کے لئے ایڈوائس دیں گے۔ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے جمعرات کو اسلام آباد سے دبئی پہنچ کر پرویز مشرف کے طبی معائنہ کے انتظامات مکمل کئے۔ دبئی ائیر پورٹ پہنچنے پر ڈاکٹر محمد امجد اور آل پاکستان مسلم لیگ یو اے ای کے عہدیدان پرویز مشرف کا استقبال کریں گے‘ طبی معائنے اور ڈاکٹر کی ایڈوائس کے بعد پرویز مشرف علاج کیلئے برطانیہ یا امریکہ جانے کا فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین